وژن
ہمارا وژن اپنے تمام اسٹیک ہولڈرز کے اوّلین انتخاب کے درجہ کا حصول ہے اورپاکستان کی جنرل انشورنس کی صنعت میں مارکیٹ لیڈر کی حیثیت کا حصول ہے۔
مشن
ہمارا مقصد ایک پیشہ وارانہ کارکردگی کی حامل اور مالی طور پر مستحکم صف اوّل کی انشورنس کمپنی ہونا ہے، پریمیئر انشورنس اپنے تمام اسٹیک ہولڈرز کے مفاد میں کام کرنے کیلئے کوشاں ہے جن میں کلائنٹس، ملازمین، ری انشوررز، شیئر ہولڈرز اور قوم شامل ہے۔
بنیادی اقدار
دیانت داری
پریمیئر انشورنس تمام معاملات میں سچائی، ایمانداری اور شفافیت کے ساتھ دیانتداری کے اصول پر عمل پیرا ہے۔ اسی دیانتداری کے سبب کمپنی نے اپنے کلائنٹس کا اعتماد حاصل کیا ہے۔
پیشہ ورانہ طرز عمل
ہم سمجھتے ہیں کہ بہترین سروس ہمارے کلائنٹس کا حق ہے۔چنانچہ پریمیئر انشورنس کی نہایت قابل،ذہین اورماہرافراد پر مبنی منیجمنٹ اپنے کلائنٹس کی ضروریات کے مطابق ان کو بہترین سروس فراہم کررہی ہے جس کی بناء پر پریمئیر انشورنس اپنے انشوررز کے اوّلین انتخاب ہونے کی ضمانت دیتی ہے۔
ہم آہنگی
ہماراکاروبار تحفظ فراہم کرنا ہے کیونکہ ہم اپنے کلائنٹس کے خدشات کو سمجھتے ہیں جو ان کو اپنے قیمتی اثاثوں کے بارے میں لاحق ہوتے ہیں،اسی سوچ کی ہم آہنگی کے ساتھ ہم ان کو پیشہ ورانہ بلکہ خصوصی خدمات پیش کرتے ہیں، کیونکہ ہم آپ کی ضروریات سے بخوبی آگاہ ہیں۔
ہماری روایت
پریمیئر انشورنس پاکستان کی پہلی انشورنس کمپنی ہے جو 1952سے کلیمز کی فوری ادائیگی اور مثالی خدمات کی طویل اور قابل فخر روایت کی حامل ہے۔اس کمپنی کو قوم کی خدمت کے جذبہ کے ساتھ قائم کیا گیا تھا اور آج بھی ہم انہی بنیادی اصولوں پر کاربند ہیں اور اسی بناء پر ہمارانسل در نسل اپنے کلائنٹس کے ساتھ مضبوط رشتہ قائم ہے۔