تعارف:۔(کمپنی کے بارے میں)
1952میں اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے پہلے گورنرجناب زاہد حسین نے نئی مملکت کی کمزور معیشت کواستحکام دینے کیلئے ایک انشورنس کمپنی کی اشد ضرورت کو محسوس کیا اور اس کے لیے انہوں نے نمایاں صنعت کاروں کو دعوت دی۔ ا س کے نتیجے میں پریمیئر انشورنس کمپنی کی تشکیل عمل میں آئی جس کا بنیادی مقصد قوم کی خدمت کرنا تھا۔ کمپنی آج بھی اپنے انہی بنیادی اصولوں پر کاربندہے ۔یہ کمپنی نمایاں حیثیت میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں لسٹڈ ہے اور اب تک کئی ٹاپ کمپنی ایوارڈ حاصل کرچکی ہے۔ پریمیئر انشورنس، انشورنس ایسوسی ایشن آف پاکستان اور مینجمنٹ ایسوسی ایشن آف پاکستان کی ممبرہے اور سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان(SECP) سے لائسنس یافتہ ہے۔
ہمارا کاروبار ملک بھر میں پھیلا ہوا ہے اورہم تمام اقتصادی شعبوں میں صارفین کو خدمات فراہم کرتے ہیں اورجنرل انشورنس کے تمام شعبوں کیلئے پروڈکٹس پیش کرتے ہیں۔ پریمیئر انشورنس نے پیشہ ورانہ ماہرین کی ٹیم تشکیل دی ہے جس کی بناء پر کمپنی نے مسابقتی رجحان اور ترقی کے مراحل کے ساتھ جدید ٹیکنالوجی میں منفر د مقام حاصل کیا ہے۔
یہ ہمارادستور ہے کہ ہم کلیم کے جلد ازجلد تصفیہ کیلئے کوشاں رہتے ہیں، خواہ وہ کتنا ھی بڑا کیوں نہ ہو۔ جس کی وجہ سے پاکستان کے چندپرانے ترین اداروں کے ساتھ ہمارے دیر پا تعلقات استوار ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ نئے کلائنٹس کو متوجہ کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں جو آج کے معاشی دور میں پھولنے پھلنے کے خواہشمند ہیں۔ اپنی کمپنی کے بانی کے مقاصد میں شامل اقدارکی پیروی میں ہم اپنے ہر کام میں بہترین ہونے کی روایت کو برقرار رکھنے اور اس کو استحکام دینے کے عزم پر کاربند ہیں۔
این ٹی این نمبر: 8 – 0712369
رجسٹریشن نمبر: 0000537
ریٹنگ
ہمیں فخر ہے کہJCR-VIS نے 2014میں ہمیں “A(Single A)”ریٹ کی کمپنی قرار دیا جس سے ہماری کمپنی کے استحکام کی پہچان مزید نمایاں ہوئی۔ہماری یہ ریٹنگ ہمارے پالیسی ہولڈرز اور کنٹریکٹ کے تقاضوں کی بہترین انداز میں بجاآوری "کی بناء پر حاصل ہوئی ہے۔پریمیئر انشورنس اپنی ریٹنگ کو مزید بہتر بنانے کیلئے مسلسل کاوشوں میں مصروف ہے اور ہم اپنے اس ہدف کو حاصل کرنے اور ہر سال کامیابی کی منزلیں طے کرنے کیلئے اپنی مضبوط بیلنس شیٹ،لیکوئیڈٹی اور پرجوش اور نہایت قابل مینجمنٹ سے کام لیں گے۔