سماجی ذمہ داری (CSR)
پریمیئر انشورنس اپنے قومی خدمت کے جذبے کے بنیادی اصولوں پر کاربند رہتے ہوئے کام کر رہی ہے۔ یہ پاکستان کی پہلی اور سب سے پرانی انشورنس کمپنی ہے جو ایک ایسی نئی مملکت کی اقتصادی ضروریات کو مدنظر رکھ کر تشکیل دی گئی جس میں ترقی کے بے شمار مواقع موجود ہیں۔ ہم نے پاکستان کی تاریخ کو دیکھا ہے اور اتار چڑھاؤ میں قوم کاساتھ دیا ہے۔ اپنے قیام کے وقت سے ہی ہم نے قوم کی خوشحالی کو اپنی کامیابی سمجھاہے اور پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کو اپنا عزم بنایاہے۔ اپنے عزم کی تکمیل کے سلسلے میں ہم نے ہمیشہ معاشرے کے پسماندہ طبقے کی ضروریات کیلئے اپنی خدمات پیش کی ہیں۔ ہماری توجہ پاکستان کے روشن مستقبل پر مرکوزہے جس کیلئے ہم ان بڑے فلاحی اداروں کو مالی معاونت فراہم کرتے ہیں جو اس وطن کے لوگوں کو صحت مند، تعلیم یافتہ اور محفوظ بنانے میں کوشاں ہیں۔ قوم کیلئے ہمارے اس وژن میں ہمارے شراکت دار ہیں۔
The Citizens Foundation
Institute of Business Administration
Layton Rahmatulla Benevolent trust
Citizens Police Liaison Committee
Marie Adelaide Leprosy Centre
Patients’ Aid Foundation
Poor Patient Aid Society
Indus Hospital
The Aga Khan Hospital and Medical College Foundations
Sindh Institute of Urology and Transplantation
Shaukat Khanum Memorial Cancer Hospital